پاکستان

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نےاپنےاختیارات کیوں اورکس کو دے دئیے؟

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار سپریم کورٹ کو تفویض کردیے۔

اسلام آباد (کھوج نیوز)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نےاپنےاختیارات کیوں اورکس کو دے دئیے؟رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار سپریم کورٹ کو تفویض کردیے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلقہ معاملات میں بااختیار ہوں گی۔

چیف جسٹس نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار سپریم کورٹ کو تقویض کردیے ہیں۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پی اے سی امور پر رجسٹرار کا فیصلہ فل کورٹ یا چیف جسٹس کی منظوری سے مشروط ہوگا۔ آڈٹ اور محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی بھی امور رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے انجام دیں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے سالانہ بجٹ پلان کو بھی رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے حتمی شکل دیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button