پاکستان

چیف جسٹس پاکستان کی ساس کی مبینہ آڈیو، مریم نواز کا چونکا دینے والا بیان

بیگمات، ساسوں کی پسند ناپسند کے فیصلوں سے فتنہ اور انتشار ہوگا' چیف جسٹس صاحب یہ پاکستان کی عدلیہ ہے جوئے لینڈ نہیں، مریم نواز کا ٹوئٹ

اسلام آباد(لیڈی رپورٹر، آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات اور ساسوں کی پسند ناپسند پر ہو رہے ہوں، وہاں فتنہ اور انتشار ہوگا۔

مریم نواز کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات، ساسوں کی پسند ناپسند پر ہو رہے ہوں وہاں تعمیر و ترقی صرف خواب رہے گی۔ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا چیف جسٹس صاحب! یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، جوئے لینڈ نہیں!۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button