پاکستان
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقرری، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان کی بطورمستقل چیف جسٹس تقرری پر غور کیا جائے گا
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر، انٹر نیوز)چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقرری کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقرری کے لئے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے دو اگست کو جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان کی بطورمستقل چیف جسٹس تقرری پر غور کیا جائے گا۔