چیف جسٹس کےعہدے کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی،دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا گیا
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ریٹائرمنٹ پر چلے جانا چاہیے
لاہور(کھوج نیوز)چیف جسٹس کےعہدے کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی،دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ریٹائرمنٹ پر چلے جانا چاہیے، آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس کے عہدے کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی۔ سینیٹر سید علی ظفر نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آئین کے مطابق سینئر ترین جج کو چیف جسٹس مقرر کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے . جمہوریت کو نقصان نہ پہنچے، آئین مضبوط رہے، عدلیہ کی آزادی برقرار رہے۔
علی ظفر کا مزید کہنا ہے کہ ہم اپنے منصب اور ادارے کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے، احتجاج اور جلسہ کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، پنجاب حکومت کس قانون کے تحت احتجاج کا حق روک رہی ہے، حکومت اجازت نہیں دے گی تو اپنا حق استعمال کریں گے۔ علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ کوئی جلسے میں غلط بات کرتا ہے تو قانون کے مطابق ایکشن لیں، مفروضے کی بنیاد پر یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم اس وجہ سے اجازت نہیں دے سکتے، تحریکِ انصاف کے جلسے ہمیشہ پُر امن رہے ہیں۔