پاکستان

چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ پرپاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف پر پاکستانی کےدل کی آواز،وزیراعظم کا محسن نقوی کو خراج تحسین

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہےکہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا مؤقف پر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے چیمپئنز ٹرافی  سے متعلق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی مؤقف کو سراہا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نےچیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ کےحوالےسےچئیرمین پی سی بی محسن نقوی پرمکمل اعتماد کا اظہارکرتےہوئےکہاکہ چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ سےمتعلق آپ کا مؤقف ہرپاکستانی کےدل کی آواز ہے۔ وزیراعظم کا اس موقع پرکہنا تھا کہ آئی سی سی میں آپ نےپاکستان کے 24 کروڑعوام کی ترجمانی کی۔ پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد کچھ اور ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہم پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں۔ان شاءاللہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button