پاکستان

چینی شہریوں کی حفاظت،کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیرداخلہ کا دوٹوک اعلان

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چینی شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چینی شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع، تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک بھر میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اجلاس میں ہدایت کی کہ چینی شہریوں سے متعلق سیکیورٹی آڈٹ کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر یقینی بنایا جائے، متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے نئے ایس او پیز پر 100 فیصد عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے ایس او پیز تمام متعلقہ اداروں کی مشاورت سے تیار کیے گئے ہیں، کوشش کی گئی ہے کہ ان ایس او پیز میں سیکیورٹی کے تمام پہلوؤں کو مدِ نظر رکھا جائے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ فیلڈ میں کام کرنے والے ادارے مزید سفارشات سے بھی آگاہ کریں، کور کمیٹی ان سفارشات کا جائزہ لے گی، اگر کہیں بھی بہتری کی گنجائش ہوئی تو ان سفارشات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button