پاکستان

چینی وزیراعظم لی کیانگ کا دورہ پاکستان،کون سےمن معاہدوں پر دستخط ہوں گے؟

چینی وزیراعظم لی کیانگ کے متوقع دورہ پاکستان کے دوران پاکستان میں ڈیٹ ری پروفائلنگ کے ایم او یو پر دستخط کا امکان ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) چینی وزیراعظم لی کیانگ کے متوقع دورہ پاکستان کے دوران پاکستان میں ڈیٹ ری پروفائلنگ کے ایم او یو پر دستخط کا امکان ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سی پیک کے تحت بجلی منصوبوں کے قرضوں کی ری پروفائلنگ کی تجویز دی ہے، سی پیک کے تحت بجلی منصوبوں کے 15 ارب 40 کروڑ ڈالرز قرضے کی ری پروفائلنگ کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈیٹ ری پروفائلنگ سے پاکستان کی مجموعی ادائیگی کا بوجھ ایک ارب 22 کروڑ ڈالرز بڑھ جائے گا۔ ادائیگی میں 5 سال کی توسیع سے اسکا حجم 15.4 ارب سے بڑھ کر 16.62 ارب ڈالرز ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا پرائیویٹ پاور انفرااسٹرکچر بورڈ اور چینی کمپنیاں ایم او یو پر دستخط کریں گی۔  ڈیٹ ری پروفائلنگ میں تین سال تک چین کو ادائیگی نہ کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ ڈیٹ ری پروفائلنگ ایم او یو کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button