پاکستان

چین اور پاکستان کے درمیان سرمایہ کاری کے کتنے معاہدے طے پا چکے؟ ملکی معیشت سے متعلق اہم ترین خبر آگئی

چین، پاکستان تجارتی کانفرنس میں 40 سے زائد چینی کاروباری اداروں کے نمائندوں اور 100 سے زائد پاکستانی کاروباری افراد نے شرکت کیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) چین اور پاکستان کے درمیان سرمایہ کاری کے کتنے معاہدے طے پا چکے ہیں ؟ ا س حوالے سے ملکی معیشت میں تہلکہ مچا دینے والی اہم ترین خبر منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین اور پاکستان دونوں ممالک ٹیکنالوجی منتقلی، تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط کرنے میں سرگرم عمل ہے۔ چین، پاکستان تجارتی کانفرنس میں 40 سے زائد چینی کاروباری اداروں کے نمائندوں اور 100 سے زائد پاکستانی کاروباری افراد نے شرکت کیں۔ شاندونگ (چین) کے کاروباری نمائندوں نے مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں کی مصنوعات کا تعارف پیش کیا، پاکستانی کاروباری افراد کا شاندونگ کی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، فریقین نے متعدد منصوبوں پر ابتدائی مذاکرات کیے۔ دونوں ممالک نے معلومات کے تبادلے اور وسائل کے اشتراک سے پاکستانی مارکیٹ میں توسیع اورتعاون پر زور دیا، شاندونگ کے کاروباری اداروں کی8 ویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو میں بھی شرکت،جس سے کاروبار کے لئے نئے مواقع فراہم ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button