پاکستان
چین ایک بار پھر پاکستان کی حمایت میں میدان میں آگیا، دشمنوں کی بولتی بند ہو گئی
چین اور پاکستان کے باہمی اعتماد اور تعاون کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا بیان
اسلام آباد(کھوج نیوز) چین ہمیشہ کی طرح ایک بار پاکستان کی حمایت میں میدان میں آگیا ہے جس کے بعد دشمنوں کی بولتی بند ہو گئی ہے اور بھارتی حکومت میں صف ماتم بچھ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات خطرے میں ڈالنے کی تمام کوششیں ناکام بنانیکے لیے پرعزم ہیں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان کے باہمی اعتماد اور تعاون کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پوری انسانیت کی دشمن ہے، دہشت گردی کا مقابلہ کرنا اور سانحات دوبارہ ہونے سے روکنا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔