پاکستان

چین نے پاکستان سے زراعت اور آئی ٹی کیلئے افرادی قوت مانگ لی

ایک لاکھ پاکستانی سائنسدان چین میں زراعت پر تحقیق اور نئی جدید تربیت حاصل کریں گے اور اسی طرح دو لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دی جائے گی

اسلام آباد(کھوج نیوز) چین نے اپنے ملک میں شعبہ زراعت میں بہتری لانے کے لئے پاکستان سے زراعت کے لئے افرادی قوت مانگ لی ہے جو پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان امریکہ و چین کے درمیان تعلقات میں توازن رکھنا چاہتا ہے اور اس ضمن میں زیادہ مشکل نہیں ہوگی کیوں کہ اسلام آباد دونوں ملکوں سے روابط کی ایک تاریخ رکھتا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک لاکھ پاکستانی سائنسدان چین میں زراعت پر تحقیق اور نئی جدید تربیت حاصل کریں گے اور اسی طرح دو لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دی جائے گی۔ چین کے سکیورٹی تحفظات کو کافی حد تک دور کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور وزیرِ اعظم کے حالیہ دورہ بیجنگ کے دوران اضافی اقدامات سے دوست ملک کی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے

پاکستان کی کوشش ہے کہ تمام دوست ممالک سے تعلقات کو بڑھایا جائے جس کی بنیاد جیو اکنامکس ہے۔ پاکستان امریکہ کے ساتھ تجارت کا فروغ اور ٹیکنالوجی کا حصول چاہتا ہے اور چاہتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی کا سافٹ ویئر امریکہ سے حاصل کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button