پاکستان

چین کا ایک بار پھر گرین سگنل، حکومت نے ایم ایل ون منصوبے پر کام شروع کرنے کی تیاری پکڑ لی

3.32 بلین ڈالر کی لاگت سے کراچی سے ملتان تک ریلوے سیکشن کے پہلے مرحلے کی منظوری 'چین بھی 1.1 بلین ڈالر کی فنڈنگ پر رضامند ہوچکا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) چین کا ایک بار پھر گرین سگنل، حکومت نے مین لائن ون (ایم ایل ون) منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کے پہلے مرحلے کی تعمیر پر 3.3 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی

تفصیلات کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے ساتھ ہی اس اسٹریٹجک منصوبے کی منظوری پر پیدا ہونے والا تنازع بھی ختم ہو گیا ہے۔ حکومت نے ایم ایل ون منصوبے کے پہلے مرحلے کی منظوری توانائی کے شعبوں میں قرضوں کے از سر نو جائزے کی تجویز کے ساتھ خصوصی ایلچی بیجنگ بھیجنے سے چند گھنٹے قبل دی۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے 6.7 ارب ڈالر کے اس منصوبے کو دو مرحلوں میں مکمل کرنے کی منظوری دی ہے۔ حکومت نے وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی طارق باجوہ کو بھی ایکنک اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ انہیں جلد ہی باضابطہ طور پر حکومت میں شامل کیا جاسکتا ہے، اس وقت وہ غیر رسمی حیثیت میں حکومت کو اس منصوبے سے متعلق مشورہ دے رہے ہیں۔اجلاس میں 3.32 بلین ڈالر کی لاگت سے کراچی سے ملتان تک ریلوے سیکشن کے پہلے مرحلے کی منظوری دی ہے جبکہ چین بھی کراچی حیدرآباد سیکشن کے لیے1.1 بلین ڈالر کی فنڈنگ پر رضامند ہوچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button