پاکستان

ڈالر نیچے آنے سے ملک کا 4 ہزار ارب روپے کا قرضہ کم ‘ انوار الحق کاکڑ

ڈالر جو اس وقت 276.80 روپے کا ہے اس کو 250 روپے تک جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی: انوار الحق کا کڑ

اسلام آباد(کھوج نیوز) ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بڑھنے کے بعد ملک کا قرضہ 4ہزار ارب روپے کم ہو گیا ہے ، ڈالر کو 250روپے تک لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ڈالر کے نیچے آنے سے ملک کا 4 ہزار ارب روپے کا قرضہ کم ہوگیاہے اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ملک میں مہنگائی کم ہو اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر جو اس وقت 276.80 روپے کا ہے اس کو 250 روپے تک لانے کی بھرپور حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 40روپے کمی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی لائی جائے گی۔ نگراں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہماری حکومت ہے ہم عوام کو ریلیف دینے کے لئے دن رات ایک رہے ہیں میری ٹیم بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لئے شب و روز محنت کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button