پاکستان
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بارے میں اہم خوشخبری، ڈیل مکمل، رہائی کا جلد امکان
طالبان حکومت کے پاس امریکی قیدیوں کی رہائی کے بابت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا امکان ہے، ڈیل بہت جلد مکمل ہونے کا امکان ہے
لاہور (کھوج نیوز) امریکہ میں برسوں سے قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بارے میں اہم خوشخبری سامنے آ رہی ہے کہ ان کی رہائی کے لئے ڈیل بہت جلد کامیاب ہو جائے گی وہ افغانستان کے ایئر پورٹ پر لینڈ کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بارے اہم خوش خبری سامنے آرہی ہے کہ افغانستان کے طالبان حکومت کے پاس چند امریکی قیدی ہیں’ امریکی قیدیوں کے تبادلے کے بابت طالبان حکومت اور امریکی حکومت کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے کہ امریکی قیدی کے بدلے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرکے افغان طالبان حکومت کے حوالے کیا جائے گا اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو افغانستان کے ایئر پورٹ پر اترا جائے گا۔