پاکستان

ڈو اورڈائی کا لفظ برداشت نہیں کیاجائیگا،وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کو خبردارکردیا

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈو اور ڈائی کا لفظ برداشت نہیں کیاجائیگا، ہم آپ کو جانتے اور سمجھتے ہیں، اسی کے مطابق تمام تیاری ہوتی ہے

لاہور(کھوج نیوز)ڈو اورڈائی کا لفظ برداشت نہیں کیاجائیگا،وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کو خبردارکردیا۔رپورٹ کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نےکہا ہیکہ جلسےمیں کسی فتنہ فساد کی کوشش ہوئی تو کارروائی ہوگی۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےعظمی بخاری نےکہا کہ رات کو تحریک فساد کا پھر چہرہ دیکھا گیا، آگ لگانا بھی کیا کسی سیاسی جماعت کا ٹریک ریکارڈ ہوسکتا ہے، اس شہرکو دوبارہ بنایا اور سنوارا جارہا ہے، یہ صرف گند ہی ڈال سکتے ہیں، کیا سیاسی جماعتیں اسلحہ لے کر آتی ہیں؟ علی امین کے واٹس ایپ گروپ پر دکھایا جارہا ہیکہ کارکن ڈنڈوں اور اسلحہ کے ساتھ نکل رہے ہیں، علی امین ریسکیو 1122 کی گاڑیاں لے کر نکل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپورکھل کر جلسہ کریں، جلسے میں کسی کی طبیعت خراب ہوئی تو اس کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچادیں گے، علی امین کرینیں لارہے ہیں، آج کے پی میں کسی بھی مریض کا بیمار ہونا منع ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈو اور ڈائی کا لفظ برداشت نہیں کیاجائیگا، ہم آپ کو جانتے اور سمجھتے ہیں، اسی کے مطابق تمام تیاری ہوتی ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی، 6 بجے تک جلسہ ختم کرنے کی ذمے داری منتظمین پر عائد ہوتی ہے، گنڈا پور تحریری معذرت نہ کریں جلسے میں معافی مانگ لیں، ہم قبول کر لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرکوئی 9 مئی کا اشتہاری جلسہ گاہ میں موجود ہوگا یا فتنہ، فسادکی کوشش کرے گا تو اس کو دیکھا جاسکتا ہے، کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا اور فتنہ فساد کی کوشش ہوئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، کوئی سڑک بند نہیں اور نہ ہوگی، وزیراعلی کی ہدایات ہیں کہ ان کو قانون کے دائرے میں جلسہ کرنیکی اجازت دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button