پاکستان

ڈکٹیٹرجیت گئےمگرپاکستان ہارگیا،حامد میر نے ملک میں اقتدار کی رسہ کشی کی سیاہ داستان بیان کردی

سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ  وہ جماعتیں جو آج پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوشش کررہی ہیں اللہ نہ کرے ان پر بھی کبھی برا وقت آئے

اسلام آباد  (ویب ڈیسک)ڈکٹیٹرجیت گئےمگرپاکستان ہارگیا،حامد میر نے ملک میں اقتدار کی رسہ کشی کی سیاہ داستان بیان کردی ۔رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ  وہ جماعتیں جو آج پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوشش کررہی ہیں اللہ نہ کرے ان پر بھی کبھی برا وقت آئے اور یہ تحریک انصاف سے مدد مانگتی ہوئی نظر آئیں ۔سیاستدانوں کی  کمزوریوں کی وجہ سے فوج کو سیاست میں مداخلت کا موقع ملا، اسمبلیاں ٹوٹنے کا سلسلہ پاکستان بننے کے فوراً بعد شروع ہوگیا، پھر سیاستدانوں کو نااہل قرار دینے کا سلسلہ شروع ہوا،جنرل ایوب خان نے صدارتی الیکشن میں دھاندلی کے ذریعے محترمہ فاطمہ جناح کو شکست دی، ایوب خان جیت گئے مگر پاکستان ہار گیا، تاریخ بار بار ہمیں بتاتی ہے کہ آپ جو کنواں دوسروں کیلئے کھودتے ہیں اسی کنویں میں خود بھی گرتے ہیں،حکومت بھی ویسے ہی کام کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button