پاکستان

ڈیجیٹل دہشت گردی میں ملوث سوشل میڈیا عناصر کے خلاف ریاست نے”دندان شکن” قدم اُٹھا لیا

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں اور اعلی شخصیات کے خلاف پروپیگنڈا اور نفرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)ڈیجیٹل دہشت گردی میں ملوث سوشل میڈیا عناصر کے خلاف ریاست نے”دندان شکن” قدم اُٹھا لیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں اور اعلی شخصیات کے خلاف پروپیگنڈا اورنفرت پھیلانے والے عناصر کےخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نےالیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون (پیکا 2016)کے تحت اسلام آباد میں خصوصی عدالتوں کے قیام کا اعلان کیا۔حکومت کا کہنا ہے کہ ان عدالتوں میں ڈیجیٹل دہشت گردوں اور ورچوئل ورلڈ میں ڈیجیٹل مواد کے ذریعہ ریاست مخالف پروپیگنڈا پھیلانے میں مبینہ طورپر ملوث افراد کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔

پاکستانی فوج کو موجودہ عدالتی نظام پر اعتبار نہیں۔پاکستان کی وزارت قانون کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 جون کے فیصلے کی روشنی میں اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کے بعد کیا گیا اور اس کے لیے وفاقی کابینہ کی منظوری لی گئی ہے۔
وفاقی حکومت کے اس فیصلے سے ایک دن قبل ہی پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا تھا کہ فوج اور اس کی قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر ‘ڈیجیٹل دہشت گردی’ فعال ہے۔ انہوں نے کہا تھا،”ڈیجیٹل دہشت گرد جعلی خبروں کی بنیاد پر فوج، اس کی قیادت اور فوج اور عوام کے درمیان تعلقات پر حملہ کر رہے ہیں۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button