پاکستان

ڈیجیٹل دہشت گردی کو لگام ڈالنے کے پلان پرعملدرآمد کا آغاز،حکومت نےمتعلقہ اداروں کو گرین سگنل دیدیا

ڈیجیٹل دہشت گردی کے خلاف حکومت نے فیصلہ کن قدم اُٹھا لیا ۔رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے پلان تیارکرلیا ہے

اسلام آباد (آکھوج نیوز)ڈیجیٹل دہشت گردی کو لگام ڈالنے کے پلان پرعملدرآمد کا آغاز،حکومت نےمتعلقہ اداروں کو گرین سگنل دیدیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل دہشت گردی کے خلاف حکومت نے فیصلہ کن قدم اُٹھا لیا ۔رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے پلان تیارکرلیا ہے اس سلسلے میں ابدائی مراحل میں واٹس ایپ،ٹوئٹر یو ٹیوب اور فیس بک پر پوسٹ کی جانے والی ایسی پوسٹوں کو لگام ڈالی جائے گی جن میں ملک میں عدم استحکام پھیلانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کی حوصلہ شکنی کی جاسکے گی ۔

دوسری جانب ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں پھر ایک بار خلل پیدا ہوگیا، پی ٹی اے اور متعلقہ حکام اس حوالے سے کوئی بھی واضح وجہ بتانے سے گریزاں ہیں، موبائل ایپس آئے روز متاثر ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، یہاں تک کہ ڈاون لوڈنگ اسپیڈ بھی انتہائی سست روی کا شکار ہوگئی ہے۔قبل ازیں 31 جولائی کو بھی ملک بھر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) کا انٹرنیٹ سسٹم ڈان ہونے سے انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہوئی تھی۔ گزشتہ روز بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہونے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ آئے روز انٹرنیٹ بندش اور اسپیڈ کم ہونے سے صارفین کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button