ڈیمز کی تعمیر میں کون کون سی رکاوٹیں ہیں؟ شہبازشریف نے حقیقت کھول دی
منتخب حکومتوں اور اسٹیبلشمنٹ ملک میں زیادہ سے زیادہ ڈیمز بننے کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں کسی بھی حکمران نے برسہا برس سے ڈیمز بنانے اور سستی بجلی کی عوام کو فراہمی کے لئے کام نہیں کیا

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنا عہدہ چھوڑنے سے ایک روز قبل ملک میں ڈیمز نا بننے کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد کر دی۔ میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منتخب حکومتوں اور اسٹیبلشمنٹ ملک میں زیادہ سے زیادہ ڈیمز بننے کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں کسی بھی حکمران نے برسہا برس سے ڈیمز بنانے اور سستی بجلی کی عوام کو فراہمی کے لئے دیرپا اور طویل المدتی منصوبوں پر کام نہیں کیا اور یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ آج ملک کے عوام مہنگائی سمیت دیگر مسائل کا شکار ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ترقی کی بجائے تنزلی کا شکار ہیں اور اس کی وجہ ہماری سب کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام بالخصوص متوسط طبقے کو ریلیف دینا بہت ضروری ہو چکا ہے ۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ تمام ادارے اور عام انتخابات نتیجے آنے والی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گی۔