پاکستان

ڈی ایس پی علی رضا فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے

کریم آباد میں واقع  فیصل کارپوریشن بلڈنگ کے باہر  125 موٹر سائیکل پر سوار دوملزمان نے فائرنگ کی جس کی نتیجے میں علی رضا اور ان کا ایک  سیکیورٹی گارڈ وقار جاں بحق ہوگئے

کراچی(کھوج نیوز) کاؤنٹر ٹیرارزم  ڈیپارٹمنٹ  کے ڈی ایس پی علی رضا فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔ کھوج نیوز کے مطابق ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا پر  کراچی کے علاقے کریم آباد میں واقع  فیصل کارپوریشن بلڈنگ کے باہر  125 موٹر سائیکل پر سوار دوملزمان نے فائرنگ کی جس کی نتیجے میں علی رضا اور ان کا ایک  سیکیورٹی گارڈ وقار جاں بحق ہوگئے، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں  کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور فیصل کارپوریشن بلڈنگ کے اندر پہلے سے موجود تھے اور موٹرسائیکل پر کیپ لگا کر انتظار کررہے تھے۔ اس بلڈنگ میں علی رضا اور ان کے دوستوں کی بیٹھک ہوا کرتی تھی۔ ڈی ایس پی علی رضا اپارٹمنٹ کے باہر پہنچ کر جیسے ہی  گاڑی سے اترے تو گھات لگائے ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے گیارہ خول ملے ہیں۔

دریں اثنا وزیر داخلہ سندھ نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی سینٹرل سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور  حکم جاری کیا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button