پاکستان
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی مدت ملازمت میں توسیع
عسکری قیادت کی خواہش پر وزیراعظم ہائوس کی جانب سے جنرل ندیم احمد انجم کو ایک سال تک مزید بطور ڈی جی آئی ایس ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ایک سال کی ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ کرلیا گیاجس کے سب چونک کر رہ گئے ہیں۔
مصدقہ ذرائع کے مطابق موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت سال رواں میں ختم ہو رہی تھی تاہم عسکری قیادت کی خواہش پر وزیراعظم ہائوس کی جانب سے جنرل ندیم احمد انجم کو ایک سال تک مزید بطور ڈی جی آئی ایس ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ جنرل ندیم احمد انجم نے مدت ملازمت کی مقررہ تاریخ پر ریٹائرمنٹ اختیار کرنے پر اصرار کیا تھا تاہم ملک کی موجودہ داخلی و خارجہ صورت حال کے پیش نظر انہوں نے ایک سال تک مزید بطور ڈی جی آئی ایس آئی اپنے فرائض سر انجام دینے پر آمادگی کا اظہار بھی کر دیا ہے۔