ڈی جی آئی ایس آئی کی صاحبزادی کی تقریب میں شرکت کرنےوالی سرکردہ شخصیات کےنام سامنے آگئے
ڈی آئی ایس آئی کی صاحبزادی کی شادی لودھران سے تعلق رکھنے والے کیپٹین جاوید خان سے انجام پائی واضح ہوکہ کیپٹین جاوید لودھراں سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے عزت خان کے بیٹے ہیں
راولپنڈی(کھوج نیوز) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی صاحبزادی کی تقریب میں شرکت کرنے والی اہم اور سرکردہ شخصیات کے نام سامنے آگئے۔رپورٹ کے مطابق ڈی آئی ایس آئی کی صاحبزادی کی شادی لودھران سے تعلق رکھنے والے کیپٹین جاوید خان سے انجام پائی واضح ہوکہ کیپٹین جاوید لودھراں سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے عزت خان کے بیٹے ہیں جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم کی صاحبزادی کا نام لاریب ہے۔
شادی کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی۔ شادی کی ریسیپشن تقریب میں صدرمملکت آصف زرداری وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر شرکت کریں گے۔
پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کےڈی جی ندیم احمد انجم اس سے پہلے پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشن حاصل کیا۔انہوں نے ایک انفنٹری بریگیڈ کو آپریشن ضرب عضب میں کمانڈ کیا، آپریشن ردالفساد کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان بھی رہے۔