پاکستان

کراچی پورٹ پر 1200 ارب کی چوری،وزیراعظم نے حقائق قوم کےسامنےکھول کر رکھ دئیے

وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ہےکہ تنخواہ دارطبقہ مشکل سےاپنےبچوں کا پیٹ پال رہا ہے، ان کوتین ماہ کا ریلیف دیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)کراچی پورٹ پر 1200 ارب کی چوری،وزیراعظم نے حقائق قوم کےسامنےکھول کر رکھ دئیے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ہےکہ تنخواہ دارطبقہ مشکل سےاپنےبچوں کا پیٹ پال رہا ہے، ان کوتین ماہ کا ریلیف دیا ہے۔کابینہ اجلاس میں گفتگوکرتےہوئےوزیراعظم نےکہا کہ کڑوے فیصلےکرنے پڑیں گے،جن علاقوں میں بجلی چوری ہو رہی ہےوہاں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ وزیراعظم نےکہاکہ کراچی پورٹ پر 1200 ارب کی چوری ہو رہی ہے، ڈاؤن سائزنگ اوررائٹ سائزپرمیری ذاتی توجہ ہے۔

انہوں نےکہا کہ چین کےساتھ تعاون کےفروغ پرتیزی سےپیش رفت کو یقینی بنانا ہوگا، کسی نےسستی سےکام لیا تو برداشت نہیں کروں گا۔ وزیراعظم نے محرم الحرام میں صوبوں کو مربوط رابطہ رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button