کراچی کو محفوظ بنانےکی جانب پہلا قدم، سیف سٹی منصوبےکا آغاز
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا ایک اور سنگ میل عبورکرلیا گیا،واضح ہو کہ کراچی کو محفوظ بنانے کی جانب پہلا قدم، سیف سٹی منصوبے کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔
کراچی (کھوج نیوز) کراچی کو محفوظ بنانے کی جانب پہلا قدم، سیف سٹی منصوبے کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا گیا،اس موقع پرکہا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا ایک اور سنگ میل عبورکرلیا گیا،واضح ہو کہ کراچی کو محفوظ بنانے کی جانب پہلا قدم، سیف سٹی منصوبے کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کو وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس کی سیف سٹی منصوبہ کی پیش رفت پر بریفنگ بھی دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سات پول سائٹس نے کام شروع کردیا، 35 کیمروں سے شہر کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی۔ ہر ایک پول پر چار سے چھ کیمرے نصب ہیں، ساتوں آپریشنل پول ضلع جنوبی میں ہیں
سینٹرل پولیس آفس میں کنٹرول روم قائم، ڈیٹا سینٹر کے آلات نصب، ویڈیو وال لگادی گئی منصوبے کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں 1300 کیمرے نصب کیے جائیں گے 300 پول سائٹس ہوں گی سروے مکمل، 200 کھمبے لگانے کے لیے کھدائی شروع، 50 پول نصب کردیے گئے مشکوک گاڑیوں اور ملزمان کی شناخت آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے کی جائے گی آرٹیفیشل انٹیلی جنس گاڑی کی شناخت کرسکے گا گاڑی کی نمبر پلیٹ کی شناخت ہوتے ہی الگ ونڈو پر اس کی تمام تفصیلات آجائینگی اے آئی چہرے کی شناخت کرے گا اور فوری طور پر اس کا تمام ڈیٹا فراہم کرے گا۔ بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ 18 تھانوں میں پرابلم اوریئنٹڈ پولیسنگ ( پی او پی ) ہوگی، پی او پی سائٹس کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا جدید کیمرے اور مانیٹرنگ سسٹم سمیت تمام سامان کراچی پہنچ گیاپانج ایمرجنسی ریسپاس گاڑیاں حاصل کرلی گئیں، برانڈنگ بھی مکمل ہو گئی ہے ،شاہراہ فیصل پر کے پی او کے قریب سندھ سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا۔