پاکستان

کرم میں سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکا،کار میں سوار 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 5 میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے

خیبر پختون خوا (کھوج نیوز)ضلع کرم کےعلاقےسینٹرل کرم میں سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق سینٹرل کرم میں سڑک کنارے بارودی مواد کے دھماکے سے کار تباہ ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 5 میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button