پاکستان

کرپشن میں ملوث 17 ایف آئی اے افسران اور اہلکاروں کو نوکوی سےنکال دیا گیا

دستاویز کے مطابق 2 افسران کو نوکری سے نکال دیا گیا جبکہ 15 افسران و اہلکاروں کی تنزلی کردی گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے امیگریشن کے 17 افسران و اہلکاروں پر کرپشن اور بدعنوانی ثابت ہوگئی، افسران و اہلکاروں میں سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) اور ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔ دستاویز کے مطابق 2 افسران کو نوکری سے نکال دیا گیا جبکہ 15 افسران و اہلکاروں کی تنزلی کردی گئی، 6 اےایس آئیز کو ہیڈ کانسٹیبل بنا دیا گیا اور سب انسپکٹر کی اےایس آئی کے عہدے پر تنزلی کردی گئی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 8 ہیڈ کانسٹیبلز کی بھی کانسٹیبل کے عہدے پر تنزلی کر دی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے شہزاد بخاری کا کہنا ہے کہ تمام افسران و اہلکاروں کے محکمانہ کارڈ بھی ضبط کر لیے، ملوث افسران و اہلکاروں کو ایڈمن برانچ ہیڈکواٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button