پاکستان
کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت،وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا اعلان
محسن نقوی کا کہنا ہےکہ احتجاج کرنا ہرایک کا حق ہے،احتجاج مناسب جگہ پرہونا چاہیے
اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔۔ وزیرِ داخلہ کی زیرِ صدارت رات گئے امن و امان کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امنِ عامہ برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے
محسن نقوی کا کہنا ہےکہ احتجاج کرنا ہرایک کا حق ہے،احتجاج مناسب جگہ پرہونا چاہیے،احتجاج سےعوام کےروزمرہ کے معمولات میں خلل نہیں پڑنا چاہیے۔ انہوں نےمزیدکہا کہ عوام کےجان ومال کا تحفظ پہلی ذمےداری ہے،جس کےلیے قانون کی عملداری کویقینی بنایا جائےگا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ قانون ہاتھ میں لینےوالوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔