کشمیریوں کےمجرم مودی کےملک بھارت میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں،صدرمملکت کا تہلکہ خیزبیان منظرعام پر
اقلیتوں کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے، مل کر اس کو مضبوط بنانا ہے، اقلیتوں کی ترقی و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے
اسلام آباد(کھوج نیوز)کشمیریوں کےمجرم مودی کےملک بھارت میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں،صدرمملکت کا تہلکہ خیزبیان منظرعام پرآگیا۔رپورٹ کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ماضی میں ہم نے افغانستان میں امریکا کی جنگ لڑ کر اپنے ملک اور قوم کا بہت نقصان کیا جس کی وجہ سے ریاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔صدر مملکت نے کہا کہ کشمیریوں کے مجرم مودی کے ملک بھارت میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں۔صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے لئے انتہائی محفوظ ملک ہے ۔ اقلیتوں کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے، مل کر اس کو مضبوط بنانا ہے، اقلیتوں کی ترقی و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کا دن منانے کا مقصد پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں ان کی خدمت کا اعتراف کرنا ہے۔آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کا ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ مختص ہے، سندھ کی دھرتی کے لوگ دنیا کا درد اپنے دل میں رکھتے ہیں۔صدرِ مملکت نے کہا کہ ہم ماضی میں کسی اور کی جنگ کا حصہ بنے، جس سے ریاست کو نقصان پہنچا۔