پاکستان

کم آمدنی والےطبقےکوسستےگھروں کی فراہمی میں سب سےبڑی رکاوٹ کون؟ ایشیائی ترقیاتی بینک نےکچا چٹھا کھول کر رکھ دیا

اے ڈی بی کےمطابق پاکستان کی شہری آبادی میں سالانہ 3.65 فیصد شرح سےاضافہ ہو رہا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) کم آمدنی والےطبقےکوسستےگھروں کی فراہمی میں سب سےبڑی رکاوٹ کون؟ ایشیائی ترقیاتی بینک نےکچا چٹھا کھول کر رکھ دیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نےشہری آبادی میں اضافے سےمتعلق رپورٹ جاری کردی۔ اے ڈی بی کےمطابق پاکستان کی شہری آبادی میں سالانہ 3.65 فیصد شرح سےاضافہ ہو رہا ہے، 2030ء تک پاکستان کی شہری آبادی 99.4 ملین ہوجائے گی۔ سیاستدانوں اورڈویلپرزکا گٹھ جوڑ پاکستان میں معاشی ناہمواری اور عدم تحفظ کوبڑھا رہا ہے اور یہ گٹھ جوڑ کم آمدنی والے طبقےکو سستےگھروں کی فراہمی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ 2023ء کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی شرح آبادی 2.55 فیصد ہے اور شہری آبادی 93.8 ملین ہوچکی ہے،1981ء کے بعد شہری آبادی 4 گنا بڑھ چکی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں پائیدار شہری ترقی کے لیے سمت متعین کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آبادی کے مقابلے پاکستان کی معاشی حالت غیر یقینی ہے۔ اے ڈی بی نے کہا کہ 2020ء سے 2021ء کے دوران آبادی بڑھنے کی رفتار میں کمی آئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button