کوئی بھی فرد احتساب کے عمل سے بالاتر اور مستثنیٰ نہیں ہو سکتا: جنرل عاصم منیر نے بڑا بیان داغ دیا
احتساب میں کسی قسم کی جانبداری، استثنی کی گنجائش نہیں ہوتی، کوئی بھی فرد اس عمل سے بالاتر اور مستثنی نہیں ہوسکتا: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کور کمانڈر کانفرنس میں خطاب
اسلام آباد(کھوج نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سربراہی میں ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں بڑا بیان داغتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فرد احتساب کے عمل سے بالاتر اور مستثنیٰ نہیں ہوسکتا
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹر میں ہوئی جس میں شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور فورم نے پاکستان کے امن، استحکام کیلئے شہدائیافواجِ پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فورم نے دیگرقانون نافذکرنے والے اداروں، شہریوں کی بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں قربانیوں کوبھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کوخطے کی صورتحال، قومی سلامتی کودرپیش چیلنجز، بڑھتے خطرات کے جواب میں آپریشنل حکمت عملی پربریفنگ دی گئی جبکہ فورم نے ملک خصوصا بلوچستان، خیبرپختونخوا میں سرگرم ملک دشمن قوتوں کے تدارک، منفی اورتخریبی عناصر، ان کے پاکستان مخالف اندرونی وبیرونی سہولتکاروں کی سرگرمیوں کے تدارک کیلئے اقدامات پربھی غور کیا۔
کور کمانڈرز کانفرنس نے کہاکہ فوج میں موجود کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد ادارے کے استحکام کیلئے لازم ہے اور کوئی بھی فرد احتساب کے عمل سے بالاتر اور مستثنی نہیں ہو سکتا، پاک فوج غیرمتزلزل عزم سے مضبوط، کڑے احتساب سے اپنی اقدارکی پاسداری کرتی ہے۔ فورم نے مزید کہا کہ احتساب میں کسی قسم کی جانبداری، استثنی کی گنجائش نہیں ہوتی، کوئی بھی فرد اس عمل سے بالاتر اور مستثنی نہیں ہوسکتا۔ فورم نے قرار دیا کہ پاک فوج عوام کی غیرمتزلزل حمایت سے انسداد دہشتگردی کیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دے گی، فوج منظم ادارہ ہے، اس کے ہر فرد کی پیشہ ورانہ مہارت، وفاداری صرف ریاست اورافواج پاکستان کے ساتھ ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مضبوط اور مثرقانونی نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہاکہ پاک فوج دہشتگردوں، انتشارپسندوں، جرائم پیشہ مافیاز کے خلاف قانونی کارروائی میں تعاون کرتی رہے گی، پاک فوج حکومت، انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کوجامع تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ فورم نے دہشتگرد نیٹ ورکس کی غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف جاری کوششوں پربھی اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرکانفرنس نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہاریکجہتی کیا اور تحریک آزادی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور فورم نے اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پرجاری بربریت،نسل کشی کی بھی شدید مذمت کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ کورکمانڈرکانفرنس نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پراعتماد کا اظہار کیا اور پیشہ ورانہ مہارت کے حصول میں اعلی معیاربرقراررکھنے کا اعادہ کیا۔