کون کون سے وکلاپی ٹی آئی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑنے کا اعلان کرچکے؟نام سامنے آگئے
پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق نہ صرف قومی و صوبائی اسمبلی بلکہ سینیٹ کے لیے بھی وکلا ٹکٹ لینے کے لیے کوشاں ہیں۔

لاہور(کھوج نیوز) کون کون سے وکلاپی ٹی آئی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑنے کا اعلان کرچکے؟نام سامنے آگئے،رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق نہ صرف قومی و صوبائی اسمبلی بلکہ سینیٹ کے لیے بھی وکلا ٹکٹ لینے کے لیے کوشاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق نامور وکلا میں بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین، ڈاکٹر بابر اعوان، شیر افضل مروت اور بیرسٹر علی بخاری ٹکٹ کی دوڑ میں شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹر گوہر علی بونیر سے قومی اسمبلی کی ٹکٹ کے امیدوار ہیں جبکہ شیر افضل مروت تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے لکی مروت سے انتخابی میدان میں اترنے کے لیے کمر کس رہے ہیں۔
شعیب شاہین اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے ٹکٹ کے امیدوار ہیں جبکہ ڈاکٹر بابر اعوان بھی قومی اسمبلی کی نشست پر پنجہ آزمائی کے خواہش مند ہیں۔ ذرائع کے مطابق علی بخاری بھی اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی نشست حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سینیئر وکیل رہنما حامد خان سینیٹ کا انتخاب لڑنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ شعیب شاہین قومی اسمبلی کا ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں سینیٹ کے انتخاب میں بھی امیدواروں کی فہرست میں شامل ہوں گے۔