کچے کےڈاکوؤں کےہاتھوں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت،خواجہ سعد رفیق نےریاست کو ناکامی کا ذمہ دار قرار دیدیا
خواجہ سعد رفیق نے مزید لکھا کہ جدید اسلحے، ٹیکنالوجی اور منظم فورسز کے باوجود ڈاکوؤں کے مسلح گروپس کے خاتمے کی کوئ مربوط اور موثر کاروائ سامنے نہیں آئی
لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما نےخواجہ سعد رفیق کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت کی ناکامی ذمہ دار ریاست کو ٹھرا دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ رحیم یار خان سے متصل کچے کے علاقہ میں ڈاکوؤں کے ھاتھوں 12 پولیس اھلکاروں کی شھادت بڑا سانحہ ھے، اللّٰہ کریم انکی مغفرت فرمائیں۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید لکھا کہ جدید اسلحے، ٹیکنالوجی اور منظم فورسز کے باوجود ڈاکوؤں کے مسلح گروپس کے خاتمے کی کوئ مربوط اور موثر کاروائ سامنے نہیں آئی جس صاف پتا چلتا ہے کہ اسے ریاستی اداروں کی واضح ناکامی سے ہی تعبیر کیا جائے،انھوں نے لکھا کہ قومی سلامتی اور امن و امان سے متعلق وفاقی اداروں و تینوں صوبائ حکومتوں کی مشترکہ کاوش کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پولیس اہلکاروں کو بغیر مناسب سیکیورٹی وہاں بھجوانے کے ذمہ داران کو احتساب کے دائرے میں لانا ھوگا۔ کچے کے ڈاکو ریاست کی رِٹ کیلئے چیلنج بن چکے ھیں، وفاقی و صوبائی حکومتیں فرنٹ فُٹ پر آکراس مصیبت سے عوام کی جان چھڑائیں، کم وسائل کے حامل پولیس اھلکاروں کو ھر طرح سے مسلح اور منظم ڈاکوؤں کیلئے آسان شکار نہ بننے دیا جاۓ۔