پاکستان

کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ،وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواززخمی جوانوں کی عیادت کرنےاسپتال پہنچ گئیں

مریم نواز نے شیخ زید اسپتال رحیم یار خان میں کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی جوانوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر سپاہی بلال نے کہا کہ حوصلے بلند ہیں، ٹھیک ہو کر پھر مقابلہ کریں گے

رحیم یارخان(کھوج نیوز) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی جوانوں کی عیادت کرنے اسپتال پہنچ گئیں۔ مریم نواز نے شیخ زید اسپتال رحیم یار خان میں کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی جوانوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر سپاہی بلال نے کہا کہ حوصلے بلند ہیں، ٹھیک ہو کر پھر مقابلہ کریں گے، دشمنو ں سے لڑتےرہیں گے۔ مریم نواز نے سپاہی بلال کو شاباش دی اور اسے قابل فخر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوان بھائیوں اور بیٹوں جیسے ہیں، ان کی تکلیف اپنی پریشانی سمبھتی ہوں۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے زخمی جوانوں کے والدین اور اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔ ڈی سی آفس میں اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو کچے کے علاقے پر بریفننگ دی جائے گی۔ وزیرِ اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں کچے سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button