پاکستان

کھوج نیوزکی خبر نےایک بارپھر بازی مارلی،ججز کی تعداد میں اضافہ،بل پیش کردیا گیا

مسلم لیگ (ن) کےبیرسٹردانیال چوہدری نےسپریم کورٹ ججزکی تعداد 17 سےبڑھا کر 23 کرنےکا بل ایوان میں پیش کردیا

 اسلام آباد(کھوج نیوز)کھوج نیوزکی خبر نےایک بارپھر بازی مارلی،واضح ہوکہ آج قومی اسمبلی اجلاس میں ججزکی تعداد میں اضافےکا بل پیش کردیاگیا جبکہ کھوج نیوزپرسپوریم کورٹ کےججزکی تعداد بڑھانےکی 15 روزقبل ہی شائع کردی تھی۔ اسپیکرسردارایازصادق کی زیرصدارت میں اسمبلی اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ (ن) کےبیرسٹردانیال چوہدری نے سپریم کورٹ ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا بل ایوان میں پیش کردیا۔

اسپیکر نےبل قائمہ کمیٹی کےسپرد کردیا۔ سپریم کورٹ ججزکی تعداد میں اضافےسےمتعلق بل گزشتہ ہفتےمؤخرکیا گیا تھا۔ پیپلزپارٹی کےسید نوید قمر نےآئینی ترمیم پیش کرنےسےمتعلق قومی اسمبلی قواعد 119 میں ترمیم منظوری کیلئے ایوان میں پیش کردی، جسےقائمہ کمیٹی کے سپردکردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button