پاکستان

کیا آصف علی زرداری بجٹ پاس کروانے میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے ؟بڑا دعویٰ کردیا گیا

وزیراعظم کےسیاسی مشیررانا ثناء اللہ کا کہنا ہےکہ صدرآصف زرداری وفاقی بجٹ منظورکروانےمیں حکومت کی مدد کریں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز)کیا آصف علی زرداری بجٹ پاس کروانےمیں حکومت کےساتھ کھڑے ہوں گے ؟بڑا دعویٰ کردیا گیا وزیراعظم کےسیاسی مشیررانا ثناء اللہ کا کہنا ہےکہ صدرآصف زرداری وفاقی بجٹ منظورکروانےمیں حکومت کی مدد کریں گے ،انھوں نےیہ بھی کہاکہ لگتا نہیں مولانا فضل الرحمان انتشاری ٹولےکا کوئی اثرلیں گے،قوم دعا کرے کہ اب ملک کسی حادثےکا شکارنہ ہو۔ نمازعید کےبعد فیصل آباد میں میڈیا سےگفتگوکرتےہوئے رانا ثناء نےکہا کہ پارلیمنٹ 30جون سےپہلےبجٹ پاس کرے گی اوربجٹ منظورکرنےسےقبل بحث بھی ہوگی۔ انہوں نےکہا کہ آئی ایم ایف شرائط بہت سخت تھیں لیکن دوست ممالک کی مدد سےشرائط میں کچھ نرمی ملی، امید کرتےہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہواورپھرہم اپنی مرضی سےبجٹ بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button