پاکستان
کیا اب جیل کا کمرہ بھی تڑوا دوں ،جج کا کپتان کے وکلاء سے سوال
سماعت کے دوران جج ابوالحسنات نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کی دیوار تڑوا دی
اسلام آباد(کھوج نیوز)کیا اب جیل کا کمرہ بھی تڑوا دوں ،جج کا کپتان کے وکلاء سے سوال، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی وکلاء سے ملاقات کیلئے درخواست پر سماعت کے دوران جج ابوالحسنات نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کی دیوار تڑوا دی ، کمرہ بھی تڑوا دوں کیا؟
نجی ٹی وی چینل” اے آر وائی نیوز” کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی وکلا ءسے ملاقات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ترجمان قانونی امور پیش ہوئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے آرڈرز پر عملدرآمد نہیں ہوتا، وکلاء کو چیئرمین پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا جاتا۔