پاکستان

کیا حکومت کےپاس اختیار ہےکہ وہ اپنےفیصلےخود کرسکے؟مولانا فضل الرحمٰن نےسوال اُٹھا دیا

قومی اسمبلی میں اظہارِخیال کرتےہوئےمولانا فضل الرحمٰن نےکہا کہ آج سیاسی لوگوں کی اہمیت ختم کی جا رہی ہے، سیاستدانوں کو بااختیار بناؤ اور معاملات سیاستدانوں کے حوالے کریں

اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکے؟ قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آج سیاسی لوگوں کی اہمیت ختم کی جا رہی ہے، سیاستدانوں کو بااختیار بناؤ اور معاملات سیاستدانوں کے حوالے کریں۔

انہوں نے کہا کہ وہاں وہ ٹیکس وصول کر رہے ہیں، سڑکوں پر پہرے دے رہے ہیں۔  مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ایک ہی دن مسلح افواج اور لوگوں پر حملے ہوئے، ہم طاقت کے ساتھ نمٹنے اور آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے لوگوں سے بات چیت کریں، ریاست ناکام ہو جاتی ہے تو وہاں ہم جاتے ہیں اور صورتِ حال کو قابو کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button