پاکستان

کے پی کے حکومت کی بدترین کارکردگی، مالی بحران بڑھ گیا، چار بڑے تعلیمی ادارے بند

جامعات کی ٹاسک فورس کمیٹی برائے اعلی تعلیم نے جامعات کی کارکردگی اور معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ ٹاسک فورس کے فیصلوں کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) کے پی کے حکومت کی بدترین کارکردگی کے باعث مالی بحران بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں قائم چار بڑے تعلیمی ادارے بند ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جامعات کی ٹاسک فورس کمیٹی برائے اعلی تعلیم نے جامعات کی کارکردگی اور معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ ٹاسک فورس کے فیصلوں کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ دو اجلاس میں بات چیت ہوئی جبکہ 11 جولائی کو حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور صوبائی ٹاسک فورس برائے اعلی تعلیم میں ہونے والے فیصلوں کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button