پاکستان

گذشتہ مالی سال کے دوران ملک کی بیرونی فناسگ منفی رہی یا مثبت؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی بیرونی فنانسگ منفی رہی جس کی بڑی وجوہات حکومت کے اسٹیٹ بینک سے قرض لینے پر پابندی اور  آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کا معطل ہونا تھا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت نے بیرونی قر ض کم لیا اور واپس زیادہ کیا، گزشتہ سال حکومت کو مقامی بینکوں اور نان بینک ذرائع سے کمرشل قرض لینا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران بیرونی ذرائع سے فنانسنگ منفی رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کا پرائمری خسارہ جی ڈی پی کے 7 فیصد تک پہنچ سکتا ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران بیرونی فناسنگ 682 ارب روپے منفی رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button