پاکستان
گنڈا پور کی عمران خان کے حمایتی صحافی عمران ریاض کو گالیاں، بات یہاں تک کیوں پہنچی؟
ہماری اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات اس لیے بہتر نہیں ہو رہے ہیں کیونکہ عمران ریاض سمیت سوشل میڈیا ٹیم جو باتیں پھیلاتی ہیں وہ سراسر بے بنیاد ہوتی ہیں
اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران ریاض کو گولیاں کیوں دیں ؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آنے کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کاکہنا تھا کہ ہماری اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات اس لیے بہتر نہیں ہو رہے ہیں کیونکہ عمران ریاض سمیت سوشل میڈیا ٹیم جو باتیں پھیلاتی ہیں وہ سراسر بے بنیاد ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں ان سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنے آپ سے کوئی من گھڑت بات نہ کیا کریں کیونکہ ان کی یہ بے فضول باتوں سے ہمارے اندرونی معاملات ٹھیک نہیں ہو رہے ہیں۔