گورنر کے پی کے اور نواز شریف کے درمیان ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی
حاجی غلام علی نے لاہور میں جاتی امرا پہنچ کر نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں
لاہور(کھوج نیوز)گورنر خیبرپختونخوا کی جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے اہم ملاقات ہوئی۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خوا کے گورنر حاجی غلام علی نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ حاجی غلام علی نے لاہور میں جاتی امرا پہنچ کر نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران حاجی غلام علی نے نواز شریف سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ علاوہ ازیں مریم نواز سے بھی گورنر خیبرپختونخوا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کےامور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں صوبوں کے مابین تعاون میں مزید اضافے اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ وزیرِاعلیٰ مریم نواز کی عوام کی خدمت کی لگن قابلِ تحسین ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ انشاء اللّٰہ پنجاب دیگر صوبوں کیلئے بڑے بھائی کا کردار کرتا رہےگا۔