گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 11 ربیع الاوّل کے متعلق حکومت کو بڑی تجویز دیدی
ربیع الاول امت مسلمہ کیلئے انتہائی مقدس مہینہ ہے' 11ربیع الاول کے روز عام تعطیل کی جائے تاکہ شہری عید میلاد النبی کے پروگرامز مذہبی جوش و خروش سے منا سکیں
کراچی (کھوج نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) چیئرمین کو خط میں بڑی تجویز دیدی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خط میں لکھا کہا کہ ربیع الاول امت مسلمہ کیلئے انتہائی مقدس مہینہ ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ 11ربیع الاول کے روز عام تعطیل کی جائے تاکہ شہریوں کو جشن عید میلاد النبی ۖ کے پروگرامز مذہبی جوش و خروش سے منانے کا موقع ملے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ نبی پاکۖ کی تعلیمات، سیرت النبیۖ سے متعلق پروگرامز سے نوجوان نسل کی بہتر تربیت یقینی ہے۔ان کا کہناتھا کہ اس ماہ مقدس میں ڈانس، گانے، فلم اور اس سے متعلقہ دیگر پروگرامز سے اجتناب کیا جائے، ٹیلی ویژن چینلز اور کیبلز آپریٹرز کو ربیع الاول کے احترام کے ضمن میں ہدایات جاری کریں۔