پاکستان

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مریم نواز کو نا اہل قرار دے دیا مگر کیوں؟

صوبے میں کنٹینرز لگا کر ایسا محسوس کرایا گیا کہ کوئی سونامی آرہا ہے، پنجاب حکومت کی حکمت عملی ناکام رہی تو یہ کس بات کا کریڈٹ لے رہے ہیں: سردار سلیم حیدر

لاہور(کھوج نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو نا اہل قرار دے دیا مگر کیوں؟ اس حوالے سے اندر کی بات سامنے آنے کے بعد سب ہکا بکا رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ صوبے میں کنٹینرز لگا کر ایسا محسوس کرایا گیا کہ کوئی سونامی آرہا ہے، پنجاب حکومت کی حکمت عملی ناکام رہی تو یہ کس بات کا کریڈٹ لے رہے ہیں، جانی و مالی نقصان کے زیادہ ذمہ دار پی ٹی آئی والے ہیں تو کچھ کی ذمہ دار حکومت بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کٹی پہاڑی اٹک کے پاس پنجاب پولیس کو ایکسپائر شیل دیے گئے جبکہ علی امین گنڈا پورنے سرکاری وسائل کے ساتھ وفاق پر دھاوا بولا، وفاق پر اس طرح دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد سے نکالنے کا صحیح طریقہ استعمال کیا گیا، اگر پی ٹی والے ڈی چوک پہنچتے تو بہت بربادی ہونی تھی، سارے ادارے اس میں ناکام ہوئے کہ یہ مظاہرین اسلام آباد تک کیسے پہنچے، اسلام آباد میں آپریشن کرکے بہت اچھا کیا گیا یہی ہونا چاہیے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button