پاکستان
گورنر کی عدم موجودگی، ارکان صوبائی کابینہ آپے سے باہر
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے ایک مشیر اور چار معاونین خصوصی کی تقرری کی سمری گورنر خیبر پختونخوا کو بھیجی تھی جو انہیں 26 اگست کو موصول ہوئی تھی
پشاور(کھوج نیوز) گورنر فیصل کریم کنڈی کی عدم موجودگی کے باعث ارکان صوبائی کابینہ آپے سے باہر ہو گئے ہیں جس کے بعد خیبرپختونخوا کی سیاست میں ایک نئی ہلچل کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے ایک مشیر اور چار معاونین خصوصی کی تقرری کی سمری گورنر خیبر پختونخوا کو بھیجی تھی جو انہیں 26 اگست کو موصول ہوئی تھی۔ سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ گورنر نے تاحال سمری پر دستخط نہیں کیے، گورنر فیصل کریم کنڈی گزشتہ ایک ہفتے سے شہر سے باہر ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے پی نے احتشام علی کو مشیر، پیر مصور غازی، سہیل آفریدی، نیک محمد اور ہمایون خان کو بطور معاونین خصوصی کابینہ میں شامل کرنے کی سمری گورنر کے پی کو بھیجی تھی۔