پاکستان

گورننس کےنظام میں انقلابی تبدیلی کا انقلابی فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نواز نےپنجاب کےنکمےادارے ختم کرنےکا اعلان کردیا

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے 14 رکنی خصوصی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی جسے 60 دن میں سفارشات کی تیاری کا ٹاسک  دیا گیا ہے

لاہور( کھوج نیوز )گورننس کےنظام میں انقلابی تبدیلی کا انقلابی فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نواز نےپنجاب کےنکمےادارے ختم کرنےکا اعلان کردیا۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں حکومت اورگورننس کےنظام میں انقلابی تبدیلی کا انقلابی فیصلہ کرلیاگیا ۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے 14 رکنی خصوصی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی جسے 60 دن میں سفارشات کی تیاری کا ٹاسک  دیا گیا ہے ۔ کھوج نیوز کےمطابق پنجاب میں وزارتوں اور محکموں کی تاریخ کی سب سے بڑی ری سٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا ہے ،فالتو، نکمےاورخساروں کے شکار اداروں کی ڈاﺅن سائزنگ کی جائے گی ،وزارتوں کا حجم کم کرکے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا کی جائے گی ۔ری سٹرکچرنگ کمیٹی کی کنوینر سینئیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب ہوں گی، وزیرخزانہ مجتبی شجاع الرحمن اورصوبائی وزیر قانون بھی کمیٹی کے رکن مقرر کیےگئے ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ری سٹرکچرنگ کےمنصوبےکی منظوری دے دی ۔

فیصلے کےتحت ایک ہی کام کرنےوالےاداروں کو ضم کیا جائےگا ،ری سٹرکچرنگ اورڈاﺅن سائزنگ سےاداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے عمل کوسادہ ،آسان اورتیزبنایاجائے گا ،ری سٹرکچرنگ اورڈاﺅن سائزنگ سے اربوں روپےکی بچت ہوگی اورحکومت کے سالانہ اخراجات میں بڑی کمی ہونے سے مالی گنجائش پیدا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button