گھر کے بھیدی نے بشریٰ بی بی کی لنکا ڈھادی
، بنی گالہ کے سابق انچارج اور وزیراعظم ہاؤس کے مالیاتی افسر انعام اللّٰہ شاہ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کی تصدیق کردی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)گھر کے بھیدی نے بشریٰ بی بی کی لنکا ڈھادی، بنی گالہ کے سابق انچارج اور وزیراعظم ہاؤس کے مالیاتی افسر انعام اللّٰہ شاہ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کی تصدیق کردی ہے، انعام اللّٰہ شاہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو شاید شک ہوگیا کہ میں کسی اور کو تصاویر بھیجتا ہوں، انہوں نے اس واقعے کے دو تین دن بعد مجھے اور انور زیب کو بلایا، مجھ سے پوچھا گیا تو میں نے بتایا کہ ریکارڈ کیلئے تصاویر بنائیں۔
انعام اللّٰہ شاہ نے کہا کہ آڈیو حقیقی ہے میری اور بشریٰ بی بی کی فون پر بات ہوئی تھی، میرے فون میں آڈیو اور توشہ خانہ سے آئی چیزوں کی تصاویر موجود ہیں کچھ چیزیں آئیں جو لسٹ کے مطابق پوری نہیں تھیں، ریکارڈ کیلئے تصویریں بناتا تھا تاکہ ضرورت پڑے تو بتا سکوں کہ یہ چیزیں آئی تھیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بشریٰ بی بی کے زیادہ قریب ذلفی بخاری تھے پھر پتا نہیں کیا ہوا ان کو منع کر دیا گیا، بعد میں میرے ذریعے ذلفی بخاری سے بات چیت ہوتی تھی، مجھے جتنے بھی آرڈرز ملتے تھے بشری بی بی کی طرف سے ملتے تھے۔