پاکستان

ہائے مہنگائی:جماعت اسلامی کا حکومت کیخلاف دمادم مست قلندر جاری’مذاکرات بے نتیجہ

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ پریس کانفرنس میں آئند لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

لاہور(کھوج نیوز) مہنگی بجلی، ہوشربا ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف لیاقت باغ چوک مری روڈ پر جماعت اسلامی کا دھرنا 10 ویں روز بھی جاری ہے۔راولپنڈی میں بادل چھائے ہوئے ہیں جس سے موسم خوشگوار ہے، ناشتے میں نان اور گرم گرم حلوے سے شرکا کی تواضع کی گئی۔اب تک جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کے مابین 2نشستیں ہوچکی ہیں جو بے نتیجہ رہیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ پریس کانفرنس میں آئند لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جبکہ جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک نہ صرف دھرنا جاری رہے گا بلکہ اسے ملک گیر سطح تک پھیلایا جا سکتا ہے۔مری روڈ کی ایک سائیڈ عام ٹریفک کی کھلی ہے اور ٹریفک رواں دواں ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button