پاکستان

ہمارا احتساب کا عمل الزامات پرنہیں بلکہ حقائق پرکام کرتا ہے،جنرل(ر) فیض حمید کی گرفتاری فوج کا ردعمل آگیا

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ فوج میں خود احتسابی ایک کڑا،سخت، شفاف اور خود کار عمل ہےجو ہروقت جاری رہتا ہے

 اسلام آباد(کھوج نیوز)ہمارا احتساب کا عمل الزامات پرنہیں بلکہ حقائق پرکام کرتا ہے،جنرل(ر) فیض حمید کی گرفتاری فوج کا ردعمل آگیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ فوج میں خود احتسابی ایک کڑا،سخت، شفاف اور خود کار عمل ہےجو ہروقت جاری رہتا ہے۔ فوج میں کڑے احتسابی عمل پرڈی جی آئی ایس پی آر واضِح بیان دے چکےہیں، 7 مئی کو ہونےوالی پریس کانفرنس میں فوج کےخود احتسابی کےخدو حال وہ تفصیل سےبیان کرچکےہیں۔

ان کا کہناتھا کہ فوج میں خود احتسابی ایک کڑا، سخت، شفاف اورخودکارعمل ہےجو ہروقت جاری رہتا ہےاوراس کے اندر کسی قسم کی تفریق نہیں کی جاتی. انہوں نے کہاکہ جتنا بڑا عہدہ ہوتا ہے اتنی ہی بڑی ذمےداری بھی ہوتی ہے اور احتساب کا عمل بھی اتنا ہی سخت ہوجاتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اکاؤنٹیبلٹی سسٹم پر فخر ہے، ہمارا احتساب کا عمل الزامات پر نہیں بلکہ حقائق پر کام کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button