ہمیں انصاف نہیں مل رہا،عدت کا کوئی کیس نہیں،علیمہ خان کی میڈیا ٹاک
بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عدت کا کوئی کیس نہیں ہے، اس کا مقصد بھائی کو اندر رکھنا ہے
لاہور(کھوج نیوز)ہمیں انصاف نہیں مل رہا،عدت کا کوئی کیس نہیں،علیمہ خان کی میڈیا ٹاک،رپورٹ کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عدت کا کوئی کیس نہیں ہے، اس کا مقصد بھائی کو اندر رکھنا ہے۔ یہ بات انہوں نے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کہی۔ بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنیں عظمیٰ خان اور علیمہ خان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ اس موقع پر مسرت چیمہ بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ضمانت کے لیے آ رہے ہیں، تفتیشی آفیسر پیش نہیں ہوتا، ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس کے لیے کوئی سزا مقرر کریں۔