ہم علماء کرام کی جوتیاں سیدھی کرنے والے لوگ ہیں،وفاقی وزیراطلاعات کا طلباء سے خطاب
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہعقیدہ ختم نبوت ہمیں وراثت میں ملی ہے مدارس کے طلباء کو جدید علوم کے ساتھ متعارف کروانا ایک قومی خدمت ہے
لاہور(کھوج نیوز) وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ ہم علماء کرام کی جوتیاں سیدھی کرنے والے لوگ ہیں۔انھوں نے کہا کہ ستائیس رمضان کو بنایا گیا پاکستان اس بات کا ثبوت ہے کہ اس ملک تاقیامت قائم و دائم رہنا ہے یہ ہمارا مشترکہ مشن ہے، سیاسی معاملات جیسے ہیں ہم دیکھتے ہیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی جامعہ دارلعلوم اسلامیہ میں سکائپ پر طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کاکہنا تھا کہ ہمارا دین کے ساتھ جو ایک نسبت ہے وہ دادا رفیق تارڑ مرحوم کی وجہ سے ہے عطا تاڑر نے مذید کہا کہ رفیق تارڑ مرحوم عقیدہ ختم نبوت کے لئے پوری زندگی اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہعقیدہ ختم نبوت ہمیں وراثت میں ملی ہے مدارس کے طلباء کو جدید علوم کے ساتھ متعارف کروانا ایک قومی خدمت ہے جامعات اور مدارس میں مختلف شعبہ جات کے حوالے سے ڈگریز متعارف کروائی جس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جتنا ہم تعلیم پر زیادہ فوکس کرے یہ وقت کی ضرورت ہے ایک وقت مسلمان دنیا کے سائنسدان اور دانش ور تھے ہم اپنے طالبعلموں کو مختلف شعبہ جات میں ڈگریاں دے گے ایک وقت آئے گا ان اداروں میں سے سائنسدان ، ڈاکٹرز اور انجینیئرز نکلے گے پاکستان کا مطلب کیا پاکستان کلمہ کی بنیاد پر بنایا گیا تھا ہم علماء کے قدموں میں بیٹھنے والے لوگ ہیں