پاکستان

ہم نےآئی ایم ایف سےہاتھ ملایا اور پھرخدا حافظ بھی کہہ دیا تھا،نوازشریف کی امریکا میں میڈیا ٹاک

سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نوازشریف نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی کے دور میں ملک کی تباہی شروع ہوئی، عمران خان بتائیں اپنےدورمیں ملکی ترقی کے لیے کون سا منصوبہ شروع کیا

نیویارک(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نوازشریف نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی کے دور میں ملک کی تباہی شروع ہوئی، عمران خان بتائیں اپنےدورمیں ملکی ترقی کے لیے کون سا منصوبہ شروع کیا۔ نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نےکہاکہ ہم نے آئی ایم ایف سے ہاتھ ملایا اور پھر خدا حافظ بھی کہہ دیا تھا، لیکن تحریک انصاف عالمی مالیاتی ادارے کو واپس لے کر آئی۔

نواز شریف نے کہاکہ باتیں کرنے اور کام کرنے میں بہت فرق ہے، تحریک انصاف نے عوام کو صرف بغض اور بدتمیزی سکھائی ہے، جبکہ پنجاب حکومت نے عوام کو بجلی کے بلوں میں 50 ارب روپے کا ریلیف دیا۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ میری حکومت میں ڈالر 104 اور شرح سود 5.25 فیصد پر تھی، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے عوام کو جواب دے کہ وہاں پر کیا کام کیا، ہمارے زمانے میں ترقی کی شرح 5.8 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

سابق وزیراعظم نےکہاکہ تحریک انصاف اقتدارمیں آئی توڈالر بےلگام ہوگیا اورشرح سود بھی اوپرچلی گئی، جبکہ دوسرے ممالک کےساتھ تعلقات کوبھی خراب کیاگیا۔ انہوں نےکہاکہ مسلم لیگ (ن) نےاپنےدورمیں کام کرکےدکھائے، سب سے پہلی موٹروے کی بنیاد ہمارے دورمیں رکھی گئی۔ نوازشریف نےکہاکہ تحریک انصاف نےاپنے دورمیں پی آئی اے کو تباہ کیا، ان کے ایک وزیر نے اسمبلی فلور پرکہاکہ ہمارے پائلٹس کی تعلیمی قابلیت پوری نہیں۔

نوازشریف نےکہاکہ مریم نوازکی خواہش ہےکہ پی آئی اے کو خریدکرایئرپنجاب کےنام سےچلائیں تاہم میں نےان کو مشورہ دیا ہےکہ آپ نئی ایئرلائن بھی چلا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی تباہی پربہت دکھ ہوتا ہے، میں خود پرواز بدل کرامریکا پہنچا ہوں، پی آئی اے کی خریداری یا نئی ایئرلائن کےحوالے سےمریم نوازغوروخوض کررہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button